• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی سے منظور بل، سینیٹ میں پیش نہ کرنے پر رضا ربانی برہم

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے قومی اسمبلی کی جانب سے پاس کیے گئے بل کو سینیٹ میں پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کو قانون سازی کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا ۔قومی اسمبلی سے پاس کرائے گئے تمام بلوں کو سینیٹ سے بھی پاس کرایا جائے،آئین میں یہی طریقہ دیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ا سپیکر ایاز صادق کو خط لکھیں گے کہ قومی اسمبلی میں جو بھی بل پاس ہوتا ہے اسے سینیٹ سے بھی پاس کرایا جائے۔ میاں رضا ربانی کا کہنا تھاکہ حکومت قومی اسمبلی کی جانب سے پاس کیے گئے بل کو بجائے سینیٹ سے پاس کرانے کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پاس کرایا گیا ہے یہ طریقہ کار اور راستہ درست نہیں، آئین اور قانون کے تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اس وقت جو بھی قانون سازی ہو رہی ہے وہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھیں گے اور انہیں آگاہ کریں گے کہ قومی اسمبلی میں جو بھی بل پاس ہوتا ہے اسے سینیٹ سے بھی پاس کرایا جائے۔سینیٹ کوبائی پاس نہیں کیا جا سکتا۔قومی اسمبلی کی جانب سے پاس کیے گئے بلوں کو کیوں براہ راست پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین