گجرات (نمائندہ جنگ) ڈینگی سرویلنس کو موثر بنایا جائے، ٹی ایم ایز اپنے علاقوں میں صفائی کا نظام بہتربنانے پر بھرپور توجہ دیں، پرانے ٹائروں کی شریڈنگ یقینی بنائے اور کباڑ خانوں، نرسریوں پر بھی نظر رکھی جائے ،ان خیالات کا اظہار قائمقام اے ڈی سی نورالعین نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنرز ذوالفقار علی باگڑی، آذبہ اعظم، ای ڈی ا و ہیلتھ ڈاکٹر الطا ف حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مفتی، ڈی او ماحولیات امتیاز چوہدری، فوکل پرسن ڈاکٹر انظر، ٹی ایم اوزخرم محمود، ملک شفقت، عمرشجاع، ڈی او زراعت توسیع محمد رفیق تارڑ، سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر و دیگرنے بھی شرکت کی۔