• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل کراچی استاد غلام فرید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

کراچی(اسٹاف رپوٹر) ینگ عثمان آباد نے ال کراچی استاد غلام فرید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ ڈی سلوا کو شکست دیدی۔ بابل اسپورٹس و پاک زمیندارفٹبال کلب لیاری کے زیر اہتمام گبول پارک لیاری میں جاری ٹورنامنٹ میں  ینگ عثمان آباد نے ینگ ڈی سلوا کو 2-0سے شکست دی۔ عمیر نے دونوں گول اسکور کئے۔ قبل ازیں کھیلے گئے میچ میں نوالین اسٹار نے پینلٹی ککس پر لیاری محمڈن کو شکست دی۔ لیاری محمڈن کے چیئرمین عبدالرحمن نے نوالین اسٹار کے کھلاڑی عمران احمد کے خلاف پروٹیسٹ داخل کیا ہے۔ میچ ریفریز اقبال، سعید احمد، ندیم، بشیر احمد، اکبر اور میچ میں کمشنر عبد اﷲ تھے۔
تازہ ترین