• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ، ضلع کی 90 فیصد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، عوام اذیت ناک صورتحال سے دوچار

سانگھڑ(نامہ نگار) ضلع سا نگھڑ میں اندرون و بیرون ضلع سڑکوں اور دیگر انفرااسٹیکچر کی بدترین ٹوٹ پھوٹ کے باعث ضلع بھر کی بیس لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی  پانچ برس سے اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں سانگھڑ کے دیگر اضلاع، تعلقوں، یونین کونسلوں اور چھوٹے شہروں کو ملانے والی 90 فی صد سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں جن میں سر فہرست سانگھڑ میر پور خاص روڈ ہے 60 کلو میٹر طویل اور مصروف ترین یہ سڑک اکثر مقامات پر اپنا وجود ہی کھو چکی ہے۔ سانگھڑ سے میر پور خاص تک کا بیشتر سفر پگڈنڈی نما راستوں اور سڑک سے ہٹ  کچے راستوں پر طے کیا جارہا کیا ہے اس سے ملتا جلتا حال سانگھڑ کھپرو روڈ ،سانگھڑ نوابشاہ روڈاور سانگھڑ شہداد پور روڈ کا ہے۔ سانگھڑحیدر آباد روڈ اور  ٹنڈوآدم بائی پاس انتہائی خستہ حالت میں ہے اور مسافروں کے لیے نہایت تکلیف کا باعث بنا ہوا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع سانگھڑ کے عوام کو سفر کی اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائی جائے۔
تازہ ترین