• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائنوں کے اطراف انکروچمنٹ ختم کر دی جائے گیٹ مین نہ بھی ہو ں تو حادثات نہیں ہونگے،شجاعت حسین

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ایکسٹرا ڈیوٹی،ریسٹ کا نہ ملنا،گیٹ پر ٹیلی فون کی سہولت کا نہ ہونا،مینول سگنل پوسٹ کا نہ لگانا، معاوضے کا کم ہونا مختلف حادثات کا سبب بنتا ہے جیسا کہ پتوکی کے قریب گڈز ٹرین اور بس کے حادثہ میں دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر لائنوں کے اطراف انکروچمنٹ ختم کر دی جائے گیٹ مین نہ بھی ہو ں تو حادثات نہ ہوں کیونکہ ہمارے لائن کراس کرنے والے ٹریس پاسر ڈرائیورنگ سیٹ سے اترکر پوزیشن دیکھنا اپنی توہین سمجھتے ہیں ہم پریکٹیکل لوگ ہیں اور اسی انداز سے چیزوں کا مشاہدہ کرتے ہیں گیٹ کیپر کے پاس کمیونیکشن کا کوئی ذریعہ نہیں ہوتا اوراس سے مسلسل بارہ گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی ہے کبھی ریسٹ نہیں دیا جاتا جبکہ تنخواہیں اتنی کم دی جاتی ہیں جس سے ان کا گزربسر ممکن نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ملازمین پارٹ ٹائم جاب پر مجبور ہوتے ہیں ریلوے انتظامیہ تمام ایسے گیٹ کو محفوظ بنانے کے لیے ان معاملات کو بہتر انداز میں حل کرنے کے ساتھ ساتھ ہر گیٹ کو نزدیکی اسٹیشن کے انڈرکیا جائے  ۔
تازہ ترین