• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی پالیسیاں اساتذہ مخالف ہیں،انیس الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تعلیم بچاؤ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ممبران ایکشن کمیٹی اور اساتذہ کا جلسہ ہیڈآفس میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کنونیر انیس الرحمن نے کہاکہ اساتذہ سے موسوم یوم اساتذہ ہمارے لیے باعث عزت بھی ہے اورتہوار کی مانند بھی ہے جس میں ہم اساتذہ اپنے فرائض کی ادائیگی، فرض شناسی اور پابندی وقت سے کام کرنے کا عہد کرتے ہیں، مگر کتنی مضحکہ خیز یہ بات ہے کہ ہم ٹیچرز ڈے تومناتے ہیں مگر ہماری حکومتی پالیسیاں سراسراساتذہ کے مفاد کے خلاف ہیں ۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری عبدالرحمن خان ، گل حمید منصوری، محمداسلم، ذکیہ سلطانہ ، محمدہارون اور ظفرمسعود نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین