لندن (نیوز ڈیسک) انجری کے باعث ڈیفنڈر فل جاگائلکا مالٹا اور سلوینیا کےخلاف ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے انگلش سکواڈ سے باہر ہو گئے۔ یہ بات گزشتہ روز فٹبال ایسوسی ایشن نے بتائی، ان کے کلب نے اپنی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے میں کہا کہ اگر انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہوئی تو ان کے ایورٹن میں واپسی کا تعین کیا جائے گا۔ فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایورٹن کے سینٹر بیک کی جگہ پر کرنے کیلئے فوری طور پر کسی متبادل کو شامل نہیں کیا گیا، 34سالہ کھلاڑی اب تک 39بار انگلینڈ کی طرف سے انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں وہ کوالیفائرز اسکواڈ سے باہر ہونے والے تیسرے کھلاڑی بنے، اس سے قبل گلین جونسن اور رحیم سٹرلنگ بھی ٹیم سے باہر ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔