• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن یادیو کے معاملے پر حکومت الجھن کا شکارہے،اعتزاز احسن

اسلام آباد(صباح) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن  نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ʼراʼ کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر حکومت بظاہر الجھن کا شکار ہے۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حکمرانوں کا بھارت میں کاروبار اور سرمایہ موجود ہے جس کے مفاد کی خاطر وہ اس معاملے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے سے گریزاں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن  نے کہا وزیراعظم نواز شریف کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان میں بھارتی مداخلت اور کلبھوشن یادیو کا ذکر ضرور کرنا چاہیے تھا۔انھوں نے کہا کہ اگر آج بھارت کے پاس ایسا کوئی پاکستانی افسر بطور ثبوت موجود ہوتا تو وزیراعظم نریندر مودی اپنی ہر تقریر کے موقع پر اس کو ساتھ لے کر جاتے اور روزانہ اسے دنیا کے سامنے پیش کیا جارہا ہوتا۔اس سوال پر کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر حکومت خاموش کیوں ہے؟ اعتزاز احسن نے کہا کچھ لوگ ایسا کہتے ہیں کہ  حکمرانوں کا بھارت میں کاروبار اور سرمایہ موجود ہے جس کے مفاد کی خاطر وہ اس معاملے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے سے گریزاں  ہیں۔
تازہ ترین