• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں دو ایشین ٹینس ٹورنامنٹس ہوں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار دو ایشین ایونٹس کا انعقاد پی ٹی ایف اسپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں 23 سے 30 اکتوبر تک ہوگا۔ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تعاون سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دو ایشین ٹینس ٹور مینز اور ایشین رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ایونٹ فیڈرل کپ اے ٹی ٹی چیمپئن شپ ، دوسرا ایونٹ سید تجمل عباس میموریل اے ٹی ٹی چیمپئن شپ کے نام سے کھیلا جائے گا دونوں کیلئے 5، 5 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ایونٹس میں ایشیا کے 43  ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ لیگ میچز کے فاتح کھلاڑی کو 900امریکی ڈالر انعام دیا جائے گا۔ 
تازہ ترین