• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی پلیئرز کے مسائل حل کیے جائیں گے،سیکریٹری کے ایچ اے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن  کے سکریٹری سید حیدر حسین نے کراچی میں قائم ہاکی کلبز اور اکیڈمیز کے دورے شروع کردیئے، انہوں نے فیڈرل بی ایریا میں قائم کسٹمز اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی اکیڈمی کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، اس موقع پر حیدر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کراچی کے کھلاڑی خود کو تنہا نہ سمجھیں انکے مسائل حل کئے جائینگے انکی آواز ہر فورم پر اٹھائی جائیگی جبکہ کھلاڑیوں کو انکا جائز حق بھی دلوایا جائیگا، مردوں کیساتھ خواتین کھلاڑیوں سے بھی بھر پور تعاون کیا جائیگا، ماضی کی دو ہاکی فیڈریشنز نے کراچی کے کھلاڑیوں کی حق تلفی کی انہیں جو مقام ملنا چاہئے تھا وہ نہ مل سکا مگر اب ایسا نہیں ہوگا جو بھی پرفارم کریگا اُسے نیشنل  کیمپ کیساتھ قومی ٹیم میں بھی شامل کروایاجائیگا۔ حیدرحسین نے کہا کہ موجودہ ہاکی فیڈریشن مردوں کیساتھ خواتین کو بھی کھیل کے مواقع فراہم کررہی ہے جس کی تازہ مثال ایشین فیڈریشن ویمنز ہاکی کپ میں قومی ویمنز ٹیم کی نمائندگی ہے جو تین سال بعد ہی ممکن ہو سکی ، خواتین ٹیم نے اپنی اہلیت بھی ثابت کی اور ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی، انہوں نے کہا کہ قومی کھیل کے فروغ کیلئے وہ بہت جلد کراچی کے تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کرینگے، اس موقع پرکسمٹز کلب کے سیکریٹری کامل حسن نے کے ایچ اے کے سیکریٹری کا کلب کا دورہ کرنے پر شکریہ اداکیا انہوں نے کہا کہ نوجوان سیکریٹری سے شہر کراچی کے کھلاڑیوں کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ حیدرحسین کے ہمراہ گل فرازاحمد خان، اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین