• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ ،سائوتھ اسٹار، لیاری نیشنل اور آزاد مسلم کی کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائوتھ اسٹار یوتھ، لیاری نیشنل یوتھ، فیض محمد میموریل یوتھ نے آل لیاری شہید حسن علی سومرو اور شہید سہیل بلوچ یادگاری یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مسلم فٹبال کلب کے زیراہتمام اور ڈی ایف اے سائوتھ کے تعاون سے بختاور پارک گرائونڈ بکرا پیڑی لیاری میں کھیلےجانے والے پری کوارٹر فائنل میں سائوتھ اسٹار یوتھ نے سرباز یوتھ کو مقابلہ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے بعد پینلٹی کک پر شکست دی۔  دوسرے میچ میں لیاری نیشنل یوتھ نے بابر سرور یوتھ کو 2-0 سے زیر کیا۔ گول شاہ جہان اور تابش نے کئے۔ تیسرے میچ میں فیض محمد میموریل یوتھ نے آزاد مسلم یوتھ کو پینلٹی ککس پر شکست دی۔ میچ ریفری ولید اور میچ کمشنر ماجد بلوچ تھے۔  
تازہ ترین