کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ پاکستانی خاتون کھلاڑی شلائلہ بلوچ کے انتقال پر پاکستان سمیت ایشین اور بحرینی فٹ بال عہدیداران بھی افسردہ ہیں۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے سیکرٹری داتو ونڈسر جون اور بحرینی فٹ بال ایسو سی ایشن کے ویمن فٹ بال کے ہیڈ شیخا ہوسا خالد الخلیفہ نے اپنے بیان میں نوجوان پاکستانی کھلاڑی کے انتقال پر انتہائی گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ان عہدیداروں نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن ویمنز ونگ کی چیئرپرسن اور ممبر اے ایف سی ویمنز کمیٹی سینیٹر روبینہ عرفان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شلائلہ بلوچ کی موت آپ کیلئے انتہائی تکلیف دہ، اس سانحہ پر دنیا بھر کی فٹ بال کمیونٹی آپ کے اس غم میں برابر کی شریک ہیں اللہ آپ کو ہمت اور صبر عطا کرے، شلائلہ بلوچ نہ صرف ذہین کھلاڑی تھیں بلکہ وہ پاکستان ویمنز کا مستقبل تھیں۔ اللہ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔