کراچی(اسٹاف رپورٹر)بارہویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کموڈور خالد پرویز نے کہا ہے کہ 25 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم پر مشتمل انٹرنیشنل ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ،ایونٹ میں 10 ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ، دنیا میں پاکستان کا کھیلوں کے ذریعے سافٹ امیج بہتر بنانے کیلئے پاک بحریہ بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرئے گا جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل 22 اکتوبر کو کھیلا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں بارہویں چیف آف نیول اسٹاف اسکواش ٹورنامنٹ ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر پاکستان ا سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ کے کوالیفائنگ راونڈ 17 اور 18 اکتوبر جبکہ مین راونڈ 19 اکتوبر سے کھیلا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل 20 اکتوبر، سیمی فائنل 21 اکتوبر جبکہ فائنل 22 اکتوبر کو کھیلا جائیگا ۔ 25 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم کے حامل ٹورنامنٹ میں 12 کھلاڑیوں نے مین راونڈ کیلئے کوالیفائی کیا جس کے تحت مصر کے عمر عبد المغید ٹاپ سیڈ ہونگے ،مصر کے ہی زیڈ محمد اور ایم ریڈا سیکنڈ اور تھرڈ سیڈ ہونگے جبکہ امریکہ کے ٹی ہیرٹی ، فرحان زمان ، طیب اسلم اطلس خان بھی مین راونڈ میں ایکشن میں دکھائی دینگے ۔ کموڈور خالد پرویز نے بتایا کہ 12 ویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی میں 10 ممالک کے کھلاڑی ایونٹ میں حصہ لینگے ، 2000 ء میں شروع ہونیوالے ایونٹ کی انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز تھی جو اب 25 ہزا ڈالرز ہو گئی ہے۔