• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم کی ملائیشیا روانگی، بھارت کے خلاف میچ میں دبائونہیںہوگا،محمدعرفان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ میں شر کت کے لئے ہفتے کی شب کراچی سے ملائیشیا روانہ ہوگئی، روانگی سے قبل ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہفتے کی صبح عبد الستار ایدھی اسٹیڈیم میں دو گھنٹے تک پریکٹس کی، ٹیم کے کپتان محمد عرفان سنیئر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں ہمیں سخت مقابلے کا سا منا ہوگا، انہوں نے کہا ہم ٹرافی کے حصول کے جذبے کے ساتھ میدان میں جائیں گے، بھارت کے خلاف میچ میں ہم پر کوئی دبائو نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ ایشیا میں ہاکی کا معیار بڑھ گیا ہے اس لئے کسی بھی ٹیم کو آ سان نہیں لیں گے۔ ٹیم میں گول کیپرز عمران بٹ، امجد علی، ڈیفنڈرز میں علیم بلال، محمد عرفان( کپتان )، عماد شکیل بٹ، راشد محمود، تصور عباس، نوازاشفاق، فرید احمد، توثیق ارشد، ایم رضوان جونیئر، فارورڈز میں ایم عرفان جونیئر، عمر بھٹہ، ارسلان قادر، علی شاہ، اعجاز احمد، ایم رضوان سینئر، عبدالحسیم خان، ٹیم کے مینجر حنیف خان، ہیڈ کوچ خواجہ جنید، اسسٹنٹ کوچ احمد عالم اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی ہوں گے، پاکستان سینئر ہاکی ٹیم 20 سے 20 اکتوبر تک کوانٹن میں ہونے والی چوتھی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گی، ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم 18اکتوبر کو جاپان کےخلاف ایک پریکٹس میچ میں حصہ لے گی۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور میزبان ملائشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان کے علاوہ میزبان ملائیشیا، چین، بھارت ،جاپان اور کوریا شامل ہیں، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جمعے کو ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں دو سیشن میں پریکٹس کی، جبکہ ہفتے کو قومی صبح آتھ سے دس بجے تک پریکٹس کرے گی۔
تازہ ترین