• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی میں تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیاجائے،انجمن تاجران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان کا اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلیٰ حاجی عاشق اچکزئی ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری ملک محی الدین لہڑی حاجی موسیٰ خان ترین عین الدین ترین غلام مہدی ہزارہ چیئرمین حاجی فاروق شاہوانی افتخار حسین ہزارہ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی محمد حسین ہزارہ نصراللہ شاہوانی شہاب الدین آغا سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں سبی پولیس انتظامیہ کی تاجران کے معاملات میں بے جا مداخلت اور ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ جب سے انجمن تاجران بلوچستان نے سبی میں چوری اور ڈکیتی کیخلاف کامیاب احتجاجی مظاہرہ کیا ہے تب سے چوروں اور ڈاکوئوں کیخلاف کارروائی کی بجائے تاجروں کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کیاجارہا ہے جو تاجر دشمنی کے مترادف ہے اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیاگیا کہ تاجروں کے تحفظ کیلئے پرامن احتجاج کیا جائے گا انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار پولیس افسر کا فی الفور تبادلہ کرکے پرامن تاجروں کو احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیاجائے۔
تازہ ترین