اسلام آباد (حنیف خالد) ایف آئی اے حکام نے ضلع میانوالی اور ضلع منڈی بہائو الدین میں چھاپے مار کر دو انسانی اسمگلروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان انور نے وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق سادہ لوح بےروزگار غریب افراد کو سعودی عرب ، ملائیشیا اور دوسرے ممالک میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دینا شروع کر رکھا ہے، لاتعداد مجبور بےروزگار ان پڑھ افراد ان کے جال میں پھنس کر عمر بھر کی پونجی اور قرضہ کی رقم سے یہ نو سر باز انسانی اسمگلر ان کو محروم کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو یہ ٹاسک سونپ دیا ہے کہ ان انسانی اسمگلروں کے گروہوں کا خاتمہ کرکے ان کی رپورٹ دیں۔ ایف آئی اے نے ضلع منڈی بہائو الدین کے محلہ شفقت آباد گلی نمبر13 کے رہائشی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی نمبر 42101-1513387-9 کو گرفتار کیا ہے، اس کے ساتھی فیصل آباد کے محمد منشا ولد محمد خان کو بھی ایف آئی آر نمبر 202/2016 زیر دفعہ17/22 کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ جنہوں نے شکایت گزار اعجاز احمد کو ملائیشیا بھجوانے اور وہاں ملازمت دلانے کے نام پر 3 لاکھ 59 ہزار روپے لے کر دھوکہ دہی کی اس مقدمے میں ایک اور اشتہاری ملزم کو شامل تفتیش کیا گیا ہے جس نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی اس کا نام محمد علی ولد شوکت علی سکونتی مکان نمبر16، سلانوالی سی این آئی سی نمبر 38405-2352266 ایف آئی آر 103/2014 سیکشن17/22 ہے اس نے شکایت کنندہ محمد سلیم کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ70ہزار روپے وصول کئے ، دوسری طرف ایف آئی اے نے میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل مین بازار کالا باغ پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیتی غیر ملکی کرنسی پکڑ لی ہے 36 ہزار 500 سعودی ریال برآمد کرلئے گئے ہیں یہ رقم اوورسیز پروموٹر حسین دین ولد کرم دین سے موقعہ پر برآمد کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے ایکٹ کے سیکشن58/4 کے تحت ایف آئی آر درج کرکے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی اے کی نشاندہی پر صوبے بھر میں تفتیش کا جال پھیلا دیا گیا۔