• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تبدیلی پاکستانی معیشت کیلئے خطرہ ہے ،پرویزرشید

Climate Change Is A Threat To The Economy Pervaiz Rashid
وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کی معیشت کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھانا ضروری ہیں۔

اسلام آباد میں ماحولیات سے متعلق کانفرنس سے خطاب میں پرویز رشید نے کہا کہ گزشتہ کچھ دہایوں میں پاکستان میں کافی موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ پاکستان میں گزشتہ برس میں ریکارڈ منفی درجہ حرارت دیکھا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے جس کو موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں کام کرنا ہو گا۔ پاکستان کو گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔ موجودہ حکومت ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیر اعظم نے پیرس میں اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ مائع گیسوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہماری حکومت آزادی اظہار رائے پر پورا یقین رکھتی ہے ۔میڈیا بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں میں بہتری لانے کے لیے کام کرے اور عام آدمی کو آگاہ کرے۔
تازہ ترین