• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی بیڈمنٹن اسٹارز آج سے اسلام آباد میں جگمگا ئیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منگل  سےاسپورٹس کمپلیکس اسلام آ باد  میں شروع ہو گا جس میں میزبان پاکستان سمیت سات ممالک کے اسٹار پلیئرز ایکشن میں نظر آئینگے ۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد علی چوہدری نے فیڈریشن کے نائب صدر پرویز بٹ اور دیگر عہدداران کے ہمراہ  پریس کانفرنس میں بتایا کہ 21اکتوبر تک پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جانیوالے چار روزہ انٹرنیشنل ایونٹ میں کینیڈا، عراق، ملائشیا، نیپال ، نیوزی لینڈ، شام اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی ، 6ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم پر مشتمل ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلزاور مکسڈ ڈبلز کے مقابلے ہونگے ۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن سیاست کے باعث زوال کا شکار رہی تاہم اب معاملات بہتری کی جانب گامزن ہے اور پاکستان 8سال کے بعد کسی انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ آئندہ سال جونیئر ایشین ایونٹ کی میزبانی کیلئے بھی فیڈریشن کوشاں ہے ۔واجد علی چوہدری نے بتایا کہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پاکستان  اسپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں کھیلاجائے گا، ہم دنیا کوبتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے ، بیڈمنٹن کے کھیل میں بہتری آرہی ہے ہمارے کھلاڑی دوسرے ممالک میں جا کر کھیلتے ہیں ۔ 
تازہ ترین