کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا کاماسکو میں جاری کریملن کپ میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ۔ روسی ٹینس فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ٹینس اسٹار ماریہ شرواپووا ان دونوں ماسکو میں جاری کریملن کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکا میں ہی قیا م کریں گی ۔ اور وہیں پریکٹس جاری رکھیں گی ۔ روسی ٹینس فیڈریشن کے صدر نے اس بات کی وضاحت اس بیان کے بعد کی جو گزشتہ دنوں سامنے آیا تھا کہ ماریہ شرا پووا کریملن کپ میں شرکت کریں گی ۔ واضح رہے کہ ماریہ شراپووا ان دنوں اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر معطل ہیں ۔گزشتہ دنوں انہیں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے معطلی کے دوران نمائشی میچز کھیلنے کی اجازت دی تھی ۔ ماریہ شراپووا کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر دو سال کیلئے معطل کیا گیا تھا مگر4 اکتوبر کو لوزانے میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نےان کی سزا میں تخفیف کر کے 24 سے 15 ماہ کر دی تھی ۔