• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردویونیورسٹی شعبہ حیاتیاتی کیمیاء کے تحت سائنسی نمائش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)طلبہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اس لحاظ سے ان کی ہمہ جہتی تیاری اور ترقی اردو یونیورسٹی کا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ حیاتیاتی کیمیاء کے تحت سائنسی نمائش کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی نمائش کے انعقاد سے طلبہ و طالبات کوجدید معلومات حاصل ہوںگی۔ اس نمائش  کے انعقاد پر اساتذہ کا کردار بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔اس موقع پر صدر شعبہ حیاتی کیمیاء ڈاکٹر ثمینہ خالق، ڈاکٹر حنا مدثر اورپروگرام کوآرڈینیٹر سمیرا رئیس ان کے ہمراہ تھیں۔انہوں نے طلباء اور اساتذہ کی کاوشوں پر انہیں مبارک باد پیش کی اور انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ طلباء کو غیر نصابی اور تخلیقی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا بھرپور عزم کرنا چاہیے ۔پروگرام میں دیگر شعبہ جات کے طلبہ و طالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
تازہ ترین