سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں غریب اور بیوہ دیہی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے مویشیوں کی مرحلہ وار تقسیم کے تحت سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال اور تحصیل پسرور کی دوسرے مرحلے میں اعلی نسل کی گائے اور بھینسوں کی تقسیم کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت250 دیہی خواتین میں بڑے جانور تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا ا ظہارکمشنر محمد آصف نے نواز شریف ا سٹیڈیم ڈسکہ میں تحصیل سمبڑیال اور پسرور کی 250غریب و بیوہ دیہی خواتین میں ساہیوال اور نیلی راوی کی اعلی نسل کی گائےں اور بھینسیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈائر یکٹر لائیوسٹا ک گوجرانوالہ ڈویژن نے اس موقع پر بتایاکہ آئندہ ہفتہ کے دوران تحصیل ڈسکہ او ر سیالکوٹ کی 370 دیہی خواتین میں اعلی نسل کی 185بھیڑ بکریاں مفت تقسیم کی جائیں گی۔ جانوروں کے حصول کے لئے کمشنر ، ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد آصف طفیل اور ایڈ یشنل سیکرٹری لائیو سٹاک کی موجودگی میں قرعہ اندازی کی گئی بعد ازاں مہمانان خصوصی نے غریب و بیوہ خواتین میں جانور تقسیم کئے گئے ۔