حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تھانہ بولا خان کے رہائشی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھائی کو بازیاب کرایا جائے اور اغوا کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے رضا باریجو نے کہا کہ معمولی بات پر گاؤں کے بااثر افراد ہاشم باریجو، موسیٰ باریجو اور دیگر نے جینا محال کردیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ بااثر افراد نے 17 اگست کو بھائی غلام محمد کو اغوا کیا جس کو تاحال بازیاب نہیں کیا گیا، انہوں نے آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ بھائی کو بازیاب کراکر اغوا کاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔