• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور میں ضمنی انتخابات ختم، گنتی جاری

By Election Ends In Shikarpur Vote Counting Continued
شکار پور میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس گیارہ پر پولنگ مکمل ہوگئی ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

پی ایس 11 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ تمام 105پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا اورسیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی اورکوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

نشست مسلم لیگ فنکشنل کے امتیاز شیخ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے باعث خالی ہوئی تھی -
تازہ ترین