• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی حکومت اور فوج کی کوششوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہوگیا، ڈاکٹر ظہور احمد

مانچسٹر (علامہ عظیم جی)پاکستان میں ضرب عضب کے تحت افواج پاکستان کی شاندار قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہے ہزاروں شہیدوں نے وطن کی آبیاری اور عالمی امن کے لئے بے مثال جرآت بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کی مضبوط چٹانوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے اور اب دہشت گردوں کا تقریباً خاتمہ کردیا گیا ہے اور اپنے وطن کی حفاظت اور ضرب عضب میں افواج پاکستان کا ساتھ دینے والے اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیز کی آبادی کی جارہی ہے اور دہشت گردوں کے بچے کچے ٹھکانوں سہولت کاروں کا صفایا کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر کی طرف سے ہائی کمیشن کے تعاون سے ضرب عضب کے تحت شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اس سلسلہ میں افواج پاکستان کے کارناموں سے اوورسیز پاکستانیوں کی آگاہی کے لئے کیا گیا تھا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے مردوخواتین رہنمائوں نے بھرپور شرکت کی۔ ڈیفنس اینڈ نیول ایڈوائزر کموڈور راجہ رب نواز نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن ہمیشہ ڈیفنس ڈے کے حوالے سے پاکستانی افواج کی اپنے وطن کی بقا سلامتی کے لئے قربانیوں کوششوں سے اوورسیز پاکستانیوں کو بریفنگ دیتا ہےتاہم اس سال ضرب عضب کے تحت پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے صفایا کرتے ہوئے جرآت اور بہادروں کے کارناموں اور شہید ہوکر وطن پر قربان ہونے والوں کے بارے میں آگاہی اور انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے پاک فوج دہشت گردوں کا تقریباً صفایا کرچکی ہے۔ ڈیفنس اینڈ نیول کموڈور راجہ رب نواز نے مزید کہا کہ پاکستان نے نہ صرف اپنے وطن بلکہ عالمی سطح پر دہشت گردوں کی کارروائیوں کو روکا اور ہزاروں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے سنہری تاریخ مرتب کی۔ قونصل جنرل ڈاکٹر ظہوراحمد نے کہا کہ پاک فوج کی جرآت اور قربانیوں کو قومی تاریخ میں ہمیشہ سنہری لفظوں لکھا اور یاد کیا جاتا رہے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے پڑوسی ملک بھارت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں پاکستان تو خود دہشت گردی کا دنیا بھر میں سب سے زیادہ شکار رہا ہے۔ ضرب عضب آپریشن میں پاک فوج کے افسران جوان اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں نے جان کی قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور فوج نے ملکی امن امان کو بحال کرنے کے لئے ملک دشمن دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے انہوں نے بیرون ملک محب وطن پاکستانیوں کی افواج پاکستان کے لئے نیک جذبات کو سراہا۔ تقریب میں پاکستانی نژاد کرسچیئن کمیونٹی کے دو نوجوانوں نبیل مسیح اور آرتھر نے پاکستانی قومی ملی نغمے پیش کرکے تمام شرکاء کے دل موہ لئے اس موقع پر برٹش پاکستانی بچوں نےبھی دل دل پاکستان، اپنا گھر اپنی زمین۔ پاکستان ہی تمہارا پاکستان ہی ہمارا جیسے قومی نغمے پیش کئے۔ تقریب میں قونصل جنرل پاکستان بریڈفورڈ احمد امجد علی، چوہدری مسرت علی، مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر حمزہ باسط بٹ، چوہدری قمربھٹی صدر گریٹر مانچسٹر مسلم لیگ (ن) ،محبوب خان پاکستانی ویلفیئر اتاشی مس فزا نیازی، کمرشل قونصل محمد شعیب ظفر، شیخ سعید احمد جی ایم پی کے چیئرمین ہارون کٹانہ، فراز بھٹی، پیپلزپارٹی رہنما سابق مشیر خواجہ کلیم الرحمان، چوہدری جمیل احمد، سردار غلام مصطفیٰ، راجہ ثالث رضا، امجد مغل، عمران رضوی، قاری جاوید اختر، چوہدری محمد طفیل، عالم پنوار ایڈوکیٹ، محمد فیاض، راجہ محمد خان، کونسلر نعیم الحسن، فادر فلک شیر، ڈاکٹر یونس پرواز، مس افشیں کے علاوہ بڑی تعداد میں نارتھ ویسٹ کے شہروں سے کمیونٹی رہنما کونسلرز مرد وخواتین نے شرکت کی۔
تازہ ترین