سکھر(بیورورپورٹ‘ایجنسیاں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران کو سیاست نواز کو حکومت کرنا نہیں آتا‘موٹروے اور پورٹ قاسم گروی ہوچکے ‘ڈرہے کہ پاکستان کو ہی گروی نہ رکھ دیا جائے‘پھرہم سب ڈگڈگی بجاتے رہیں گے‘ سرحدوں پر دشمن موجود ہیں‘ایسے حالات میں اندرونی جنگ سے پاکستان کو نقصان ہوگا‘جمہوریت کو خطرہ ہواتو پیپلزپارٹی مزاحمت کریگی‘وزیراعظم ہماری بات مان لیتے تونوبت یہاں تک نہ پہنچتی ‘چور آپس میں لڑتے ہیں تو راز کھل جاتے ہیںاورفائدہ گھرکے مالک کو ہوتاہے‘گورنرسندھ عشرت العباد اورمصطفیٰ کمال کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے‘ملک دشمنی کا نعرہ لگانے والے دوبارہ متحرک ہو رہے ہیں‘ایم کیوایم لندن پر پابندی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں‘27دسمبر کو بے نظیر کی برسی میں آصف زرداری شرکت کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘2014ء کی طرح خورشید احمد شاہ نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ مجھے اور کوئی کام نہیں ثالثی کے علاوہ ؟۔خورشید احمد شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ٹیلیفون پر رابطے کی بھی تردید کردی اور کہا کہ خواجہ سعد رفیق سے ان کا ٹیلیفون پر کوئی رابطہ نہیں ہوا‘ اگر کوئی رابطہ ہوا تو میڈیا کو ضرور بتائیں گے۔