• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں بارش پہاڑوں پر ژالہ باری

الپوری(نمائندہ جنگ)شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں بارش ، جبکہ بالائی پہاڑوں پر ژالہ باری  ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں ہفتے کی صبح  وقفے وقفے سے ہلکی بارش شروع ہوئی جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں پر تیز ہوائوں اور بارش کے بعد ژالہ باری ہوئی، جس کی وجہ سے ضلع بھر میں سردی میں مزید اضافہ ہوگیا،لوگوں نے گرم کپڑوں اور کمبلوں کا استعمال شروع کردیاہے ۔ صبح اور شام کے اوقات  میں سرد ہوائوں کی روانی جاری ہے، محکمہ موسمیات نے پیر تک موسم آبر الود رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔
تازہ ترین