• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لمس میں میرٹ پر تقرریاں کی جائیں ،پروفیسرز

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسرز نے کہا ہے کہ لمس میں ریٹائرڈ افراد کو اہم عہدوں پر تعینات کرکے انتظامی ماحول خراب کیا جا رہا ہے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے پروفیسر سہیل عالمانی‘ عزیز لغاری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لمس میں رجسٹرار کی پوسٹ پر ایک ریٹائرڈ افسر روشن بھٹی سمیت 13 پوسٹوں پر ریٹائرڈ افراد کو تعینات کیا گیا ہے جس کی وجہ سے جامعہ کا معیار تعلیم گر رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام ریٹائرڈ افراد کو ہٹاکر میرٹ پر تقرریاں کی جائیں۔
تازہ ترین