• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکا کی فضا میں خاتون نے ہوائی جہاز کی کھڑکی سے عجیب و غریب چیز کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی فضاؤں میں اس نامعلوم چیز کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔

اوہائیو میں میوچل یو ایف او نیٹ ورک کے ریاستی ڈائریکٹر تھامس ورٹمین نے ویڈیو کا جائزہ لے کر کہا ہے کہ یہ نامعلوم چیز کالے رنگ کی لگ رہی ہے جو لگ بھگ 2500 فٹ کی بلندی پر اس وقت نظر آئی جب جہاز لینڈنگ کے لیے ایئرپورٹ کے قریب پہنچا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈرونز کم از کم قانونی طور پر اس بلندی پر پرواز نہیں کرتے۔ اگر یہ فوجی دفاع یا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق ہوتی تو آپ اسے عام طور پر کسی بڑے جہاز کے اتنے قریب نہیں دیکھتے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ چیز کسی طیارے کی طرح نہیں لگتی کیونکہ اس کے نہ پر تھے اور نہ ہی دُم۔ 

تھامس ورٹمین کا کہنا ہے کہ خاتون جس جہاز پر سوار تھی اور جب ویڈیو بنائی گئی تو جہاز ایئر پورٹ سے تقریباً 15 منٹ کے فاصلے پر تھا اور ممکنہ طور پر 230 میل فی گھنٹہ (370 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے پرواز کر رہا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید