گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے رہنما علی اشرف مغل نے کہا ہے کہ2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ اٹل ہے، احتجاجی دھرنا کرپٹ حکمرانوں کو اقتدار سے الگ کرنے کا واحد حل ہے، حکومتی ادارے وزیر اعظم اور حکومتی نمائندوں کی کرپشن کو تحفظ دے رہے ہیں ،حکمران جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔