• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمیونسٹ پارٹی کا اجلاس شروع،اہم رہنمائوں کی شرکت متوقع

Communist Party Of China Meeting Starts Important Leaders Participation Expected
چین کی کمیونسٹ پارٹی کا اجلاس پیر کے دن سے شروع ہو گیا ہے۔ اس اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی کے چار سو اعلیٰ اراکین شرکت کر رہے ہیں۔

چینی نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق اِس اجلاس میں پارٹی میں نظم و ضبط، انتظامی امور اور اسٹرکچر کے موضوعات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس اجلاس میں کارکنوں کی روزانہ کے سیاسی معمولات پر بھی بحث کی جائے گی۔

اجلاس کو پارٹی کارکن ’سِکستھ پلینَم‘ (Sixth Plenum) قرار دے رہے ہیں، جس میں پارٹی عہدیداروں کے مطابق پارٹی کے تشخص میں واضح تبدیلی کا امکان ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پنگ بھی اجلاس میں کئی نئے اقدامات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین