اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل کپ ا یشینٹینس ٹورنامنٹ مینز پروفیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔سیڈڈ پلیئرز عقیل خان، ہیرا عاشق، فیضان خرم،شہزاد خان، امان عتیق خان، احمد چوہدری، محمد عابد اور مدثر مرتضیٰ نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکے اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ فیڈرل کپ ایشین ٹینس ٹورنامنٹ مینز پروفیشنل ٹینس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ایشین ٹینس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سنیٹر سید دلاور عباس ، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان، سینئر نائب صدرخاور حیات ، جنرل سیکرٹری محمدخالد رحمانی ، اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر طارق محمود مرتضیٰ اور انٹرنیشنل ریفری عارف قریشی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سلیم سیف اللہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان کے نام پہلے ایشین ٹینس ٹورنامنٹ میں شامل ہوئے ہیں جبکہ اگلے دو ماہ کے دوران 5،5 ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم کے حامل ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ سید تجمل عباس میموریل ٹینس ٹورنامنٹ سمیت دو ٹورنامنٹس کا انعقاد اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کروائی گی۔فیڈرل کپ اور سید تجمل عباس میموریل ٹینس ٹورنامنٹ ایشین سطح کے دو بڑے ٹورنامنٹ ہیں جبکہ پاکستان میں ایشین سطح کے چار بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کرنے کا کریڈٹ سید دلاور عباس کو جاتا ہے۔قبل ازیں پچھلے چھ ماہ کے دوران یہ ٹورنامنٹس انڈیا،تھائی لینڈ ،ایران اور فلپائن میں منعقد ہوتے رہے ہیں۔ بعد ازاں مذکورہ ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ کے مین ڈرا کے میچز میں عقیل خان نے صاحبزادہ محمد علی کو 6-1اور6-0سے، ہیرا عاشق نے ملک عبد الرحمن کو 6-2اور6-4سے، فیضان خرم نے حمزہ بن آصف کو 6-0اور6-0سے، شہزاد خان نے ارہم عتیق کو بھی 6-0اور6-0سے، امان عتیق خان نے عبدل حیدر کو 7-5اور6-1سے، احمد چوہدری نے مزمل مرتضیٰ کو 6-2،3-6 اور 6-4سے، محمد عابدنے حارث عرفان الحق کو 6-1اور6-0 سے اور مدثر مرتضیٰ نے محمد عثمان اعجاز کو 4-6،6-2اور6-3 سے شکست دیکر اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔