• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عابد شیر علی قومی جوڈو فیڈریشن کے صدر منتخب

لاہور(نمائندہ جنگ) قومی جوڈو فیڈریشن کے اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کو صدر منتخب کر لیا گیا۔ دیگر عہدے داروں میں نوید محمود، چیئرمین، مسز عابدہ تنویر چیئر پرسن اور  شاہد جاوید سیکرٹری شامل ہیں۔ یہ اجلاس گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہو۔خبررساں ادارے کے مطابق انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈریشن کے چیئرمین محمود نوید اور سیکرٹری جنرل شاہد جاوید نے صحافیوں کو بتایا کہ فیڈریشن کے انتخابات 20مئی کو ہونا تھے لیکن ناگزیر وجوہات کی بناءپر فیڈریشن وقت پر انتخابات نہ کرواسکی ۔سوموار کے روز ہونے والے فیڈریشن کے انتخابات میں میاں عابد شیر علی ( صدر ) محمود نوید ( چیئرمین)، مسز عابدہ تنویر ( چیئرپرسن ) اعجاز کھوکھر ( سینئر نائب صدر ) ،جلال الدین ( نائب صدر ) ،شاہد جاوید (سیکرٹری جنرل )امتیاز اکرم (خزانچی )منتخب ہوئے جبکہ منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں ثمینہ خان ،مقصود احمد ،امیر اللہ ،شاہد محمود اور محمد جہانگیر اقبال شامل ہیں ۔اجلاس میں جوڈو کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور کوچنگ کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی َ۔انہوں نے کہاکہ قومی جوڈو چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ نو منتخب صدر عابد شیر علی کراٹے کے کھلاڑی رہ چکے ہیں اور کھلاڑی کی حیثیت سے انہیں فیڈریشن کا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین