• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھری میر واہ ، سابق بیوی کی زیادتیوں کے خلاف نوجوان کا احتجاج

ٹھری میرواہ (نامہ نگار) نواحی گاؤں سائینداد سولنگی کے رہائشی نوجوان علی مدد سولنگی نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ 6 ماہ قبل گاؤں کی لڑکی وسیم بانو سولنگی نے مجھ سے شادی کی تھی اور دو ماہ گزرنے کے بعد اس نے مجھے سے سیشن کورٹ خیرپور میں طلاق لے لی اب وہ مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور جان سے مارنے کی دھکمیاں دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے بلیک میل کرکے ہراساں کیا جارہاہے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے ۔
تازہ ترین