• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں 26ویں ہیلووین ڈاگ پریڈ،سینکڑوں کتوں کی شرکت

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ہر سال کی طرح اس سال بھی ہیلووین تہوار کی آمد کے موقع پر دنیا بھر میں روایتی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ امریکی ریاست نیویارک میں بھی گزشتہ روز کتوں کی 26 ویں سالانہ ہیلووین پریڈ کا انعقاد کیا گیاجسے دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد نے شہر کی مرکزی شاہراہ کا رُخ کیا۔اس سال پریڈ میں شرکت کرنے والے سینکڑوں کتوں نے دلچسپ و عجیب فینسی کاسٹیومز زیبِ تن کررکھے تھے جن میں مختلف ہالی ووڈ کرداروں کی نقالی سے لیکر کارٹون کرداروں اور نامور شخصیات کے زیب تن کیے گئے مشہور ملبوسات بھی نظر آرہے تھے۔
تازہ ترین