• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی احتساب بیورو نےتحصیل کونسل شیخوپورہ میں بدعنوانیوں کی رپورٹ جاری کردی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)قومی احتساب بیورو کی طرف سے مداخلت کی بناء پر تحصیل کونسل شیخوپورہ میں ہونیوالی بدعنوانیوں کے متعدد مقدمات درج ہونے کے بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ میں بھی بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانیوں کا مقدمہ درج کرنے کی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری رپورٹ پر ہدایت جاری کردی ہے اور مزید ہدایت کی ہے کہ اس مقدمہ کی تفتیش محکمہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ کا عملہ ایک ماہ میں مکمل کرکے اس کا چالان خصوصی عدالت برائے انسداد رشوت ستانی کے جج کی عدالت میں پیش کرے گا، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ میں ترقیاتی کاموں کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ شیخوپورہ کے قریب ایک گاؤں میں پہلے سے موجود پارک کو پہلے جوہڑ ظاہر کیا گیا پھر اسکو کاغذی طور پر ختم کرکے وہاں پر دوبارہ کاغذی طور پر پارک بنادی گئی اس بارے میں ای ڈی ا و فنانس عاصم رضا کی سربراہی میں ایک کمیٹی نے مفصل رپورٹ مرتب کرکے حکومت پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو بھیجی تھی، جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ایس ڈی او محمود عالم ، سب انجینئر اورنگزیب اور ٹھیکیدار اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ، دریں اثناء محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ذرائع نے بدعنوانیوں کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔
تازہ ترین