• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، جنگل کیمپ کی بندش، پولیس سے تصادم، متعدد پناہ گزین زخمی

پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس میں کیلے کی بندرگاہ پر قائم پناہ گزین کیمپ جنگل میں فرانسیسی پولیس اور پناہ گزینوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی حکام نے اعلان کر رکھا ہے کہ یہ کیمپ بند کردیا جائے گا۔ کیمپ میں نظم قائم کرنے کے لیے پولیس نے دھوئیں کے گرنیڈ پھینکے۔ حکام نے کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں اعلانیہ پرچے تقسیم کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کیمپ کو بلڈوز کیے جانے سے پہلے پہلے وہ سب یہاں سے چلے جائیں۔ اس اثناء میں لاوارث بچوں کو ایک گروہ برطانیہ پہنچا ہے اس سے پہلے گزشتہ پیر کو39بچے برطانیہ پہنچے تھے جن کے رشتے دار وہاں موجود ہیں اس کیمپ میں قریباً دس ہزار افراد مقیم ہیں جنہیں پیر کے بعد فرانس کے مختلف علاقوں میں بھیجا جائے گا۔ اتوار کو قریباً دس ہزار پرچے تقسیم کیے گئے اور لوگوں کو بتایا گیا کہ انہیں بسوں کے ذریعے فرانس کے کن کن علاقوں میں بھیجا جائے گا اور یہ کہ انہیں وہاں پناہ کی درخواست کے لیے موقع بھی دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ وہ طاقت کا استعمال نہیں کریں گے لیکن اگر کسی پناہ گزین نے جانے سے انکار کیا تو وہ مداخلت کریں گے۔
تازہ ترین