• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افراد کو 2فیصد کوٹا کے تحت ملازمتیں فراہم کی جائیں، لٹل پیپل آف پاکستان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیدائشی طور پر چھوٹے قد کے افراد پرمشتمل سماجی تنظیم لٹل پیپل آف پاکستان ویلفیئر ایسو سی ایشن نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ خصوصی افراد کو سرکاری ملازمتوں میں 2فیصد کوٹہ کے تحت ملازمتیں فراہم کی جائیں،نجی اداروں کو بھی خصوصی افراد کو ملازمتیں دینے کا پابند بنایا جائے اور کم تعلیم یافتہ خصوصی افراد کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کی جائے ۔ بدھ کو چھوٹے کے قد کے افرادکے عالمی دن کے موقع پر کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسو سی ایشن کے صدر کامران احمد خان نے کہا کہ چھوٹے قد کے حامل افراد صلاحیتوں اور ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں ، ہم میں محنت سے کام کرنے کا جذبہ موجود ہے لیکن کوئی ادارہ ملازمت دینے کو تیار نہیں جبکہ سرکاری محکموں میں خصوصی افراد کے مختص2فیصد کوٹہ پر بھی عمل نہیں کیا جارہا ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹے پر عملدرآمد کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ ان افراد کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق باعزت روزگار کے مواقع دستیاب ہو سکیں۔
تازہ ترین