گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے بتایا ہے کہ کڈنی سنٹرکیلئے ڈائیلسزمشینوں کی ڈلیوری شروع ہوگئی ہے،جرمن کمپنی نے 25میں سے16ڈائیلسز مشینیں فراہم کر دیں ہیں جوگجرات پہنچ گئی ہیں،سنٹر کیلئے بہترین لفٹ، بیڈز کی خریداری بھی مکمل کرلی گئی ،مشینوں کی تنصیب کےفوری بعدکڈنی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کڈنی سنٹرکےتعمیراتی کاموں کےمتعلق تفصیلات بتاتے ہوئےکیا، ای ڈی او فنانس اینڈپلاننگ چوہدری اصغر،سیکرٹری ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نثار الدین ساجد راٹھوربھی موجود تھے۔