اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی بین الپارلیمانی یونین کے 135 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا روانہ ہو گئے ۔ میاں رضاربانی آئی پی یو کے سالانہ اجلاس میں اہم خطاب کریں گے ۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی آئی پی یو کے صدر صابر چوہدری کی دعوت پر خصوصی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی پی یو 166 پارلیمان پر مشتمل ہے ۔اس اجلاس میں دنیابھر سے اسمبلیوں کے 67 سپیکرز ،41 ڈپٹی سپیکرز اور 7 سو سے زائد ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے ۔چیئرمین سینیٹ نے جنیوا روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا ہے کہ بین الپارلیمانی یونین ایک اہم فورم ہے اور پاکستان اس کے ساتھ اپنی وابستگی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔