• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد، قیصر شاخ میں 80 فٹ چوڑا شگاف، درجنوں دیہات زیرآب

جیکب آباد( نامہ نگار)  قیصر شاخ کینال میں 80فٹ چوڑا  شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات اور سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب قصبہ حاجی مراد بروہی کے نزدیک قیصر شاخ کو میں 80 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے باعث درجنوں دیہات اور 12سو ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی۔ زیر آب آنے والے دیہات میں قصبہ حاجی مراد بروہی، حضور بخش بھٹی، لطیف جکھرانی، فیروز بھٹی، دودا خان ٹالانی اور دیگر شامل ہیں۔ شگاف کے باعث متاثر ہونے والے افراد کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو بند کیا۔ شگاف سے متاثر ہونے والے ثناء اللہ رخشانی، سجن بھٹی، فیروز بھٹی ،لطیف جکھرانی اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شگاف پڑنے کے بعد ہم نے فوری طور پر محکمہ انہار کو اطلاع دی مگر ان کا کوئی عملہ نہیں پہنچا جس کے باعث ہمارا بہت  نقصان ہوا۔ گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 12گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد شگاف کو بند کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی مالی مدد کی جائے اور محکمہ انہار کے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین