• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک ہسٹری منتھ :زین اور صادق خان کے چہروں کے استعمال پر طلبہ یونین کی معذرت

لندن(جنگ نیوز) بلیک ہسٹری منتھ منانے کیلئے زین ملک اور صادق خان کے چہرے استعمال کرنے پر طلبہ کی ایک یونین نے معذرت کی ہے دونوں کی جڑیں پاکستان میں  ہیں اور کوئی بھی سیاہ فام نہیں نہ ہی افریقی یا کیریبائی ورثہ رکھتا ہے۔کینٹ یونین کے صدر روری مرے نے غلطی پر معذرت کی ہے اور منگل کی رات دونوں تصاویر ہٹالی گئیں۔ ایونٹ کے سرکاری برطانوی آرگنائزر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ان کو کینٹ یونین کی خراب سوچ اور بلیک شہری کے ماہ کی تقریبات کیلئے غلط سمت میں  جانے پر مایوسی ہوئی، بہت سارے طلبہ نے یونین کی سوچ سے اتفاق نہیں کیا کیونکہ انہوں نے غلطی کو محسوس کرلیا اور غلط سمت میں جانے پر مایوسی کااظہار کیا ہے۔
تازہ ترین