مردان ( نمائندہ جنگ ) واپڈا بخشالی سب ڈویژن کے ایس ڈی او نے بجلی بل درست کرنے آنے والے صارف پر بدترین تشدد کرتے ہوئے اسے دھکے دے کر دفتر سے باہر نکال دیا ، واپڈا کے منہ زور اہلکاروں نے غریب شہری کا پیچھا کرکے تھانے میں بھی اس کی درگت کردی اورساتھ ہی شہری کے خلاف پولیس کو کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی شاہ جہان سکنہ ساولڈھیر نے پریس کلب میں صحافیوں کو بتایاکہ اس کا زائد بل آیاہواتھاوہ بل کی درستگی کے لئے بخشالی کے ایس ڈی اوحیدرعلی کے پاس گیا جہاں انہوں نے بل واپس میرے منہ پر پھینک دیا اورمیری فریاد پر دیگر عملے کی مدد سے مجھے ماراپیٹا اور دفتر سے زبردستی نکال دیا انہوں نے کہاکہ جب وہ فریاد لے کر پولیس کے پاس پہنچاتو وہاں بھی ان کا پیچھا کرکے مجھ پر تشدد کیاگیا پولیس تھانہ چورہ نے اس حوالے سے روزنامچے میں مقدمہ درج کرلیا دوسری طرف ایس ڈی او حیدرعلی نے بھی پولیس کو تحریری درخواست دی ہے جس میں شاہ جہان پر دھمکیاں دینے اور کارسرکارمیں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔