خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نا معلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے انسداد پولیو ٹیم کے ایک ورکر کو دوران ڈیوٹی قتل کرڈالا۔
سر کاری ذرائع کے مطابق جمرود کے علاقہ غنڈی میں نا معلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم کے ایک ورکر فضل امین پر اُس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جس وقت وہ مذکورہ علاقہ میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلار ہاتھا۔