• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی رینکنگ،پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری

Icc Rankings Pakistani Players Position Is Much Better
ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دو صفر سے ناقابل شکست برتری حاصل کرنے کےبعد پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آگئی ہے ،یونس خان تین درجہ ترقی پاکر دوسرے جبکہ مصباح دسویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں ٹیموں کی پوزیشن بدستور برقرار ہے ،بھارت پہلے ،پاکستان دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کرنے کے بعد کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے ،بیٹسمینوں کی فہرست میں یونس خان تین درجہ ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے۔

اسٹیو اسمتھ پہلے جبکہ جو روٹ تیسرے نمبرپر ہیں جبکہ پاکستانی کپتان مصباح الحق دسویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی بولرز رینکنگ میں بھارت کے روی چندر ایشون پہلے ،جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین دوسرے جبکہ انگلینڈ کے جیمزاینڈرسن تیسرے نمبر پر ہیں ، پاکستان کے یاسرشاہ پانچویں نمبر پر ہیں۔
تازہ ترین