• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جاپان کی جانب سے دو جدید گاڑیاں محکمہ فائربریگیڈ کےحوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور بلند و بالا عمارتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر فائربریگیڈ اور ریسکیو کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ، جاپانی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی دو جدید گاڑیاں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے فائربریگیڈ میں ایک عمدہ اضافہ ہیں جن سے مستقبل میں آگ بجھانے اور ریسکیو کے کام انجام دینے میں بہت مدد ملے گی، یہ بات انہوں نے حکومت جاپان کی جانب سے دو جدید گاڑیاں تحفتاً محکمہ فائربریگیڈ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو دینے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر قائم مقام قونصل جنرل جاپان Mr.Yasuharu Shinto،صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شمیم فرپو، میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، چیف فائر آفیسر تحسین احمد صدیقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ حکومت جاپان فائر بریگیڈ کو اپنی معاوناتی اسکیم برائے انسانی تحفظ (GGP) کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ فائر بریگیڈ میں وسعت کے منصوبے کے تحت دی جانے والی امداد میں توسیع کرتے ہوئے 113,868 امریکی ڈالرز (لگ بھگ 12 ملین روپے) فراہم کئے ہیں، اس امداد میں ایک لیڈر ٹرک اور ایک ریسکیو ٹرک شامل ہے ،قائم مقام قونصل جنرل جاپان Mr.Yasuharu Shintoنے کہا کہ میرے لئے باعث مسرت ہے کہ آج دو جدید آگ بجھانے کی گاڑیاں محکمہ فائربریگیڈ کے حوالے کی جا رہی ہیں یہ گاڑیاں انسان جانوں کو بچانے کے لئے انتہائی مددگار ثابت ہوں گی ۔
تازہ ترین