• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز برطانیہ میں نئی زندگی شروع کرنے کیلئے سنجیدہ ہوگئے

لندن (جنگ ڈیسک) ہولی وڈ اسٹار ٹام کروز مبینہ طور پر ان دنوں برطانوی دوشیزہ کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف ہیں اور ان کے تعلقات سنجیدہ نوعیت اختیار کررہے ہیں اور وہ اس کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے کے منصوبے بنارہے ہیں، جبکہ اداکار کی بیٹی سوری ان کے بغیر امریکامیں پرورش پارہی ہے۔یو ایس ویکلی رپورٹ کے مطابق 54سالہ اداکار کئی ماہ سے خاتون سے ملاقاتیں کررہے ہیں، یہ ان کی سابق بیوی کیٹی ہومز سے 2012 میں علیحدگی کے بعد پہلے کسی خاتون کے ساتھ نمایاں تعلقات ہیں۔ان دونوں کی پہلی ملاقات جون کے اوائل میں ہوئی تھی جب ٹام کروز لندن میں فلم دا ممی کی ریکارڈنگ کیلئے آئے تھے۔ذرائع کے مطابق ان دونوں کو اکثر ساتھ دیکھا گیا ہے اور وہ بیرون شہر موٹر بائیک کی سواری کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں اور کئی بار ٹام کروز کی بہن بھی ان کے ساتھ تھیں۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ٹام کروز اس حوالے سے کافی سنجیدہ ہیں۔دریں اثناء ٹام کی سابق بیوی کیٹیہومز تین سال سے اپنے دوست اداکار جیمی فوکس کے ساتھ ہیں، وہ نیویارک میں اپنی بیٹی سوری کے ساتھ رہ رہی ہیں، سوری نے جون سے اپنے والد سے ملاقات نہیں کی ہے۔
تازہ ترین