• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب

لندن (نیوز ایجنسیز )لیور پول کے خلاف میچ سے قبل ریفری کی اہلیت پر شک کرنے پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر ہوزے مورینیو کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔لیورپول کے خلاف 17 اکتوبر کو ہونے والے میچ سے قبل مورینیو نے میچ ریفری انتھونی ٹیلر کی اہلیت پر شک کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریفری کیلئے اس میچ میں فرائض کی انجام دہی آسان نہ ہو گی اور اس سے ان پر دباؤ پڑ گیا ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے قوانین کے مطابق میچ سے قبل منیجرز ریفری کے بارے میں گفتگو نہیں کر سکتے اور اسی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فٹبال ایسوسی ایشن نے مورینیو سے 31 اکتوبر تک جواب طلب کیا ہے۔بغیر کسی گول کے ڈرا ہونے والے اس میچ میں چار پیلے کارڈ دکھائے اور چاروں کارڈ مانچسٹر کے کھلاڑیوں کو دکھائے گئے۔
تازہ ترین