• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات راولپنڈی میں مختلف تقاریب ہونگی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات کے سلسلے میں ضلع راولپنڈی میں مختلف تقریبات ہوں گی جن کا مقصد لوگوں کو انصاف کے حصول کی آگاہی اور عدلیہ کی طرف سے فراہمی انصاف کے انتظامات سے آگاہ کرنا ہے، اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینےکیلئے گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازیہ ظفر راجہ، سینئر سول جج حاکم علی بھکر، سول جج محمد اسماعیل جسرا، ڈی او ایجوکیشن محمد اکرم ضیا اور دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ ہفتہ تقریبات کے دوران کھیلوں کے مقابلوں اور مختلف نوعیت کی دیگر تقریبات کے حوالے سے عدلیہ کی خدمات اور حق و انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا  اور لوگوں میں شعوری آگاہی پیدا کی جائے گی تاکہ وہ اپنے حقوق کا تحفظ کر سکیں، اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ہفتہ تقریبات کے دوران سیمینارز کے علاوہ متعلقہ اداروں کی معاونت سے ایسی تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں طلباء وطالبات، اساتذہ، سول سوسائٹی کے نمائندے، سماجی کارکنوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ 
تازہ ترین