• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج جمہوری حق ہے‘تشدد کا راستہ نہیں اپنانا چاہئے: یوسف رضا گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے لیکن اس میں تشدد کا راستہ نہیں اپنانا چاہئے ہمار ا ادارہ پارلیمنٹ ہے کسی دوسرے ادارے کو کمزور نہیں کرنا چاہئے سانحہ کوئٹہ ملک کا سیاہ ترین دن تھا اس سے پہلے وکلاکا بھی یہیں خون بہایا گیا دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد ہونا چاہئے، بلاول بھٹو نے جو 4نکات پیش کئے ہیں اگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا  علامہ سید تقی نقوی کے صاجزادے علامہ سید جعفر عباس نقوی مرحوم کی قل خوانی کے موقع پر پسماندگان سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں را کی مداخلت بڑھتی جارہی ہے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہئے اور انہیں قرار واقعی سزا ملنی چاہئے، ملک کو خطرات لاحق ہیں اور قوم پریشان ہے انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی کو کرپشن کے خلاف سو موٹو ایکشن لینا چاہئے،میری نااہلی کا فیصلہ میرے خلاف نہیں پارلیمنٹ کے خلاف تھا انہوں نے کہا کہ جب پارلیمنٹ مضبوط ہو گی تو ہمیں کسی قسم کی کوئی فکر نہیں ہو گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحہ میں ملوث ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 
تازہ ترین