• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’انفرنو‘ کا فائنل ٹریلر جاری، فلم آج ریلیز ہوگی

Final Trailer Of Inferno Released To Be Released Today
ہالی ووڈ کے نامور اداکار ٹام ہینکس اور بالی ووڈ اسٹار عرفان خان کی نئی مسٹری تھرلر فلم ’انفرنو‘کافائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ، فلم آج ریلیز کی جائے گی ۔

ہدایتکاررون ہاورڈ کی یہ سنسنی خیزفلم امریکی ناول نگارڈین براؤن کی کتاب سے ماخوذ ہے جس کی کہانی بھول جانے کی بیماری کے شکار ایک ایسے شخص کے گرِد گھوم رہی ہے جو اٹلی کے ایک اسپتال میں طویل عرصے تک بے ہوش رہنے کے بعد ہو ش میں آجاتا ہے۔

یہ شخص گہری نیند سے اُٹھنے کے بعد ایک پیچیدہ پہیلی کا کھوج لگانے کیلئے انوکھی مہم پر نکل پڑتا ہے ،جہاں اسے خطرناک حالات کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔برائن گریزراورمائیکل ڈی لوسا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ٹام ہینکس مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں فلیسٹی جونز،بالی وڈ اداکار عرفان خان، بین فوسٹر، اومر سے،سڈ سے بیبٹ اوروولف گینگ شامل ہیں۔تھرل ، سنسنی اورڈرامہ سے بھرپور یہ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت فلم کو آج امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین